مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ شہریوں پر حملے کے جواب میں بعض جوانوں نے "تیرا حریف میں ہوں" کے نام سے ایک مہم کے ذریعے ایرانی عوام اپیل کی کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہییونیوں سے مقابلے کے لئے اپنا نام درج کرائیں۔
صہیونی حکومت کی جانب سے المعمدانی ہسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد مہم میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک کروڑ سے زائد ایرانی جوانوں نے طوفان الاقصی مہم میں اپنا نام درج کرایا ہے۔
اندراج کے لئے ویب سائٹ کا ایڈریس https://alaqsastorm.com/aqsa/ ایرانی چینل 3 پر بھی ناظرین کے لئے پیش کیا گیا۔
اس مہم میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں ہر لمحہ اضافہ ہورہا ہے۔
آپ کا تبصرہ