7 نومبر، 2023، 6:53 AM

سی آئی اے کے سربراہ کا دورہ مشرق وسطی

سی آئی اے کے سربراہ کا دورہ مشرق وسطی

تل ابیب میں موجود سی آئی اے چیف مشرق وسطی کے بعض ممالک کا دورہ کرکے غزہ کی صورتحال پر مذاکرات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی سے کے سربراہ ولیم برنز ان دنوں اسرائیل کے دورے پر تل ابیب میں موجود ہیں جہاں صہیونی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ سمیت اعلی اسرائیلی حکام سے ان کی ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سی آئی اے اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں مشرق وسطی کے بعض دیگر ممالک جائیں گے اور حکام کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں مذاکرات کریں گے۔

کہا جاتا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے دورے کا مقصد طوفان الاقصی کے دوران اسیر ہونے والے قیدیوں کی رہائی اور حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ہے۔

دراین اثناء بعض باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں بعد ولیم برنز صہیونی وزیراعظم نتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گے جس میں وزیر جنگ کی شرکت بھی متوقع ہے۔

News ID 1919859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha