7 نومبر، 2023، 10:36 AM

فلسطینی شہدا کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی، صہیونی حکومت کے خلاف اجتماعی اقدام کی ضرورت ہے، روس

فلسطینی شہدا کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی، صہیونی حکومت کے خلاف اجتماعی اقدام کی ضرورت ہے، روس

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگی جنایات پر صہیونی حکومت کے خلاف عالمی سطح پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ماسکو ٹائمز کے حوالے سے کہا ہے کہ روس نے غزہ میں جاری صہیونی مظالم کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی اقدامات کی اپیل کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے جس کو کم کرنے کے لئے مختلف تجاویز سامنے آرہی ہیں۔ ماسکو جنگ بندی اور صلح کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے نام نہاد ثالثی کے نتیجے میں خطے میں جاری کشیدگی میں صرف اضافہ ہی ہوا ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن کے 31 ویں دن فلسطینی وزارت صحت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں دس ہزار فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں بچوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے۔

ترجمان کے مطابق صہیونی حکومت غزہ میں ہسپتالوں اور ایمبولینس گاڑیوں پر بھی حملے کررہی ہے۔ تازہ ترین واقعے میں صہیونی فورسز نے غزہ میں بچوں کے ہسپتال رنتیسی کو نشانہ بنایا ہے۔ کینسر کے ہسپتال پر حملے میں 4 شہید اور 70 زخمی ہوگئے ہیں۔
 

News ID 1919860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha