6 نومبر، 2023، 3:29 PM

فلسطینی مجاہدہ عہد التمیمی کو گرفتار کر لیا گیا

فلسطینی مجاہدہ عہد التمیمی کو گرفتار کر لیا گیا

صہیونی فوج نے پیر کی صبح رام اللہ کے مغرب میں التمیمی خاندان کے گھر پر چھاپہ مار کر فلسطینی مجاہدہ عہد التمیمی کو گرفتار کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عربی ویب سائٹ 21 کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج پیر کی صبح صیہونی غاصب حکومت کے فوجیوں نے مغربی رام اللہ کے قصبے نبی صالح سے 23 سالہ فلسطینی لڑکی عہد التمیمی کو گرفتار کرلیا جو کہ غاصبانہ قبضے کے خلاف ایک معروف مزاحمت کار ہے۔ 

اس نوجوان فلسطینی لڑکی کی والدہ "نریمان التمیمی" نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے آج ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لیتے ہوئے کچھ آلات کو تباہ کرنے اور ان کے موبائلز  ضبط کرنے کے بعد اس کی بیٹی کو گرفتار کر لیا۔  

انہوں نے مزید کہا: صیہونی فوجیوں نے چند روز قبل عہد التمیمی کے والد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے حراستی مراکز میں منتقل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عہد التمیمی کو صہیونیوں نے 2017 میں گرفتار کیا تھا اور آٹھ ماہ قید میں گزارے تھے۔ اس کے بعد اس کے والد، والدہ، بہن اور بھائی کو اسرائیلی فوج نے کئی بار گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

News ID 1919853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha