مہر نیوز کے رپورٹر کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گذشتہ شب امریکی وزیر خارجہ کے دورہ عراق پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ 3 دنوں میں امریکیوں نے ہمیں پیغام دیا کہ ہم جنگ بندی کے خواہاں ہیں لیکن عملی طور پر وہ غزہ میں صہیونیوں کی نسل کشی اور جرائم حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: ہمیں امید ہے کہ امریکہ جلد از جلد اپنی پالیسی بدلے گا اور قابض (صیہونی رجیم) کی حمایت نہیں کرے گا۔
آپ کا تبصرہ