6 نومبر، 2023، 3:24 PM

فلسطینی پر ایٹم بم حملے کی اسرائیلی دھمکی پر پاکستان کا اظہار تشویش

فلسطینی پر ایٹم بم حملے کی اسرائیلی دھمکی پر پاکستان کا اظہار تشویش

پاکستان نے غاصب اسرائیلی وزیر کے فلسطینیوں پر ایٹم بم حملے کی دھمکی کو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہے کہ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق فلسطینیوں پر ایٹم بم کے ممکنہ استعمال کے اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان پر ہمیں تشویش ہے۔ یہ بیان فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کا وجود مٹانے کے عزائم کا اظہار ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی وزیر کا بیان علاقائی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی وزیر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دھمکی دی ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا بھی ایک آپشن ہے۔

News ID 1919852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha