مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ رات صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر چھاپے مار کر متعدد فلسطینیوں کو گرفتار اور زخمی کردیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق الخلیل پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران متعدد فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا گیا اور رفیدیہ قصبہ اور نابلس شہر کے مغربی قصبے میں بھی صہیونی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں دیکھنے میں آئیں۔
صیہونی فوجیوں نے کوبر اور المغیر کے دیہات اور البیرہ شہر پر بھی حملہ کیا۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے البیرا شہر کے مرحبہ محلے میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کی خبر دی ہے۔
اقابض فوج نے کوبر گاؤں کے متعدد رہائشیوں کو بھی گرفتار کر لیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق البرغوثی خاندان سے تھا۔
فلسطینی ہلال احمر نے بھی بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع طوباس میں فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان لڑائی کے دوران صہیونی فوج کی براہ راست گولیوں سے 5 فلسطینی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ قدس شہر میں مزاحمتی کارروائی کے نتیجے میں 2 صہیونی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ رام اللہ کے مشرق میں واقع صہیونی بستی ریمونیم کے قریب صہیونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں متعدد دیگر صیہونی زخمی بھی ہوئے۔
آپ کا تبصرہ