12 مارچ، 2024، 11:12 AM

فلسطین، غرب اردن میں صہیونی فورسز کی صحافیوں پر براہ راست فائرنگ

فلسطین، غرب اردن میں صہیونی فورسز کی صحافیوں پر براہ راست فائرنگ

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز نے فلسطینی شہریوں اور صحافیوں پر براہ راست فائرنگ کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن کے مختلف قصبوں میں صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے آج صبح قلقیلیہ شہر کے کفرسابہ محلے پر حملہ کیا اور اس محلے میں ایک رہائشی مکان کا محاصرہ کیا۔

اس محلے پر حملہ کرنے کے علاوہ، ان حملہ آوروں نے کفرسابا کے رہائشیوں کی ایک گاڑی کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔

صیہونی فوجیوں نے طولکرم کے شمال میں واقع عطیل علاقے پر بھی حملہ کیا جس کے دوران کم سے کم 2 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ دونوں فلسطینی زخمیوں کی شدت کی وجہ سے شہید ہوئے ہیں۔

قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر گولیاں برسانے کے علاوہ صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

صیہونی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع حزمہ کے علاقے پر بھی حملہ کیا اور حال ہی میں رہا ہونے والے فلسطینی قیدی عودہ الخطیب کو گرفتار کر لیا۔

News ID 1922537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha