مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیجس طیارہ راستھان کے علاقے پھوکراں میں بھارتی فوج کی جاری ”بھارت شکتی“ مشقوں کے دوران پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ کے طیارے کے زمین پر گرتے ہی اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے لڑاکا طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے طیارے سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی۔
تیجس طیارہ رہائشی علاقے میں گرا تاہم جس جگہ طیارہ گرا وہاں کوئی فرد موجود نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارہ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
خیال رہے کہ تیجس لڑاکا طیارہ کے تباہ ہونے کا واقعہ 25 سال میں پہلا واقعہ ہے جب کہ مگ-21 طیاروں کے گرنے کے واقعات عام ہیں اس لیے بھارتی فوج نے ایسے تمام طیاروں کو 2025 تک تیجس طیاروں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ