24 اکتوبر، 2023، 11:15 AM

حماس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید دو اسرائیلی قیدی رہا کردئے

حماس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید دو اسرائیلی قیدی رہا کردئے

مصر اور قطر کی ثالثی میں القسام بریگیڈ نے مزید دو صہیونیوں کو رہا کردیا جن کو اسرائیلی حکومت قبول کرنے سے انکار کررہی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ مصر قطر کی ثالثی کے نتیجے میں تنظیم نے دو اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا ہے جو بیمار رھے اور اسرائیل ان کو قبول کرنے سے انکار کررہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تنظیم نے قطر کے حکام کو جمعہ کے روز ہی مطلع کردیا تھا کہ دونوں صہیونیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

القسام کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ دونوں قیدیوں کی رہائی کا مقصد انسانی ہمدردی ہے اس کے باوجود صہیونی حکومت قیدیوں کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ القسام نے دو امریکی خواتین قیدیوں کو بھی گذشتہ دنوں رہا کردیا تھا۔ ترجمان کے مطابق امریکی ماں اور بیٹی کو رہا کرکے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ ہم انسانی حقوق کا خیال رکھتے  ہیں جبکہ جوبائیڈن حکومت کے دعوے جھوٹ اور فریب پر مبنی ہیں۔

ابوعبیدہ کے مطابق اب تک صہیونی حملوں کے نتیجے میں 22 اسرائیلی قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔ تنظیم کے پاس غیر ملکی قیدی بھی ہیں جن کی شہریت کے بارے میں ابھی تک مکمل اطلاعات نہیں ہیں۔ اگر مناسب شرائط پیدا ہوجائیں تو ان کو رہا کیا جائے گا۔

صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اب تک حماس کے جنگجووں نے 200 صہیونیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

News ID 1919616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha