21 اکتوبر، 2023، 1:30 PM

اسرائیلی مصر اور اردن چھوڑ دیں، غاصب صیہونی وزارت خارجہ

اسرائیلی مصر اور اردن چھوڑ دیں، غاصب صیہونی وزارت خارجہ

غاصب صیہونی رجیم کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں تمام اسرائیلیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر مصر اور اردن چھوڑ دیں اور مراکش کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کی وزارت خارجہ نے اسرائیلیوں سے کہا ہے کہ وہ مصر اور اردن سے فوری طور پر نکل جائیں۔

صیہونی رجیم کے اس بیان میں صہیونیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مراکش کے غیر ضروری سفر سے بھی گریز کریں۔

یہ اس صورت حال کے بعد ہے کہ حالیہ دنوں میں غزہ پر صیہونی رجیم کے جنگی جرائم کے ردعمل میں صیہونیوں کے خلاف مصر، اردن اور مراکش میں کئی مظاہرے ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونیوں کے جنگی جرائم کے آغاز میں ہی مصر میں سیکورٹی کے ایک واقعے میں متعدد صیہونی سیاحوں پر حملہ کیا گیا جس کے دوران ان میں سے متعدد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

News ID 1919563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha