20 اکتوبر، 2023، 5:56 PM

تہران، مادر سکوائر پر غزہ کے حامیوں کا مظاہرہ، صہیونی حکومت سے اظہار بیزاری

تہران، مادر سکوائر پر غزہ کے حامیوں کا مظاہرہ، صہیونی حکومت سے اظہار بیزاری

ماؤں نے اپنے کمسن بچوں کے ساتھ مظاہرے میں شریک ہوکر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور صہیونی حکومت سے بیزاری کا اظہار کیا۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق جمعہ کی صبح تہران کے خیابان میرداماد میں بڑی تعداد میں ماؤں نے اپنے کمسن بچوں کے ساتھ صہیونی حکومت کی جنایات کے خلاف مادر اسکوائر پر جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر شرکاء نے فلسطین کے پرچم ہاتھوں میں تھام کر مقاومت کے ترانے گائے۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران مادر سکوائر کی فضائیں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعروں سے گونج رہی تھیں۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام ماندگاری نے کہا کہ آج دنیا غاصب صہیونی حکومت کے جرائم سے باخبر ہوچکی ہے اور صہیونی حکومت اور اس کے حامی ان جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہم امام زمان کو ماننے والے ہیں اس لئے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہیں۔ جو لوگ فلسطین کے بارے میں سرمہری کرتے ہیں وہ امام کے حقیقی منتظر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام نے فرمایا کہ ظالم کے مخالف اور مظلوم کے حامی بنو لہذا ہم شیعہ علی کی حیثیت سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کرتے ہیں۔ فلسطین کی حمایت مسلمان کے علاوہ انسانیت کے ناتے بھی ضروری ہے۔ ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں اور بچوں پر حملے انسانیت کے خلاف ہیں۔ 

حجت الاسلام ماندگاری نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کی نابودی کے درپے ہیں۔ ہم صہیونیوں کے خلاف غزہ کے مظلوم عوام کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہیں اور صہیونیوں کے خلاف جنگ میں شرکت کے لئے آمادہ ہیں۔

مظاہرے کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو نذرآتش کیا۔ اس موقع پر ترانے کے ساتھ ساتھ صہیونی حکومت کے اقدامات کی مذمت میں قرارداد بھی پیش کی گئی۔

News ID 1919548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha