15 اکتوبر، 2023، 1:52 PM

صیہونی رجیم کی غزہ کے شہریوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت، سفید فاسفورس بم کے استعمال کی تصدیق

صیہونی رجیم کی غزہ کے شہریوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت، سفید فاسفورس بم کے استعمال کی تصدیق

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غاصب صہیونیوں کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے خلاف سفید فاسفورس کے استعمال کے شواہد کی تصدیق کی ہے کہ اس رجیم نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف "سفید فاسفورس" گولہ بارود استعمال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹی آر ٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے "الاقصی طوفان" کے نام سے مشہور ہونے والے سرپرائز آپریشن کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل کو شواہد ملے ہیں کہ غاصب صیہونی فورسز  نے غاصبانہ حملوں میں عام شہریوں کے خلاف سفید فاسفورس گولہ بارود استعمال کیا۔

لیبارٹری سے تصدیق شدہ ویڈیوز اور تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت 7 اکتوبر سے فلسطینیوں کے خلاف سفید فاسفورس کا استعمال کر رہی ہے۔ 

غزہ کی بندرگاہ اور قریبی ہوٹلوں پر حملوں کی مختلف زاویوں سے تصاویر کی تصدیق کرنے والی اس لیبارٹری نے ان مقامات کی سیٹلائٹ تصاویر بھی شائع کی ہیں جنہیں حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

بین الاقوامی قوانین کے مطابق سفید فاسفورس سے پیدا ہونے والا دھواں، جو کہ زیادہ تر شہری آبادی والے علاقوں میں ممنوع ہے، فوری طور پر پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریوں اور بالآخر دم گھٹنے کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ سفید فاسفورس مواد، جلد کو مکمل طور پر جلانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے آکسیجن کے ساتھ ملنے کے فوراً بعد آگ بھڑک اٹھتی ہے اور جب اسے بم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو یہ آگ پکڑنے اور دھماکے کی لہر پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کیمیکل کی وجہ سے لگنے والی آگ اس وقت تک قریبی علاقوں تک پھیلتی رہے گی جب تک کہ ہوا میں بکھرے فاسفورس کو تلف نہیں کیا جاتا۔ 

اقوام متحدہ کے روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے مطابق شہری علاقوں میں آتش گیر فضائی ہتھیاروں کا استعمال ممنوع ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے گذشتہ ہفتے کی صبح ایک درست اور مربوط کارروائی میں غزہ کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے اس پٹی کے اطراف میں موجود مقبوضہ صیہونی بستیوں میں داخل ہوکر مقبوضہ علاقوں کی جانب 5000 سے زائد راکٹ اور میزائل داغے۔ اس حملے میں صہیونی فوجیوں کا نجی لباس میں فرار، سرحدی اہلکاروں کی ہلاکتین، گاڑیوں اور یہاں تک کہ سرحدی چوکیوں پر  موجود اسرائیلی ٹینکوں کو قبضے میں لئے جانے کی تصویریں صہیونیوں کی سرپرائز شکست کو ظاہر کرتی ہیں۔ 

اس بڑی اور حیران کن مزاحمتی کارروائی کے جواب میں صیہونی رجیم گذشتہ ہفتے سے غزہ کی پٹی کے شہروں اور رہائشی علاقوں پر مسلسل بمباری کر رہی ہے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں اب تک 2,329 فلسطینی شہید اور 9,042 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1919401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha