مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین الیوم نے صہیونی ٹیلی ویژن چینل 12 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے اس خیمے کو دوبارہ نصب کردیا ہے جسے اسرائیلی فوج نے آج صبح شبعا کے میدانوں میں اپنے حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔
آج صبح لبنان اور مقبوضہ علاقوں کی صیہونی فوج کے درمیان مشترکہ سرحدوں پر کشیدگی اور تصادم دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے حزب اللہ کی طرف سے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔
حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شبعا کے مقبوضہ میدانوں میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر اور راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت کے بیان کا متن حسب ذیل ہے: أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَیٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِیرٌ"
"لبنان کی باقی ماندہ مقبوضہ سرزمین کو آزاد کرانے، فاتح فلسطینی مزاحمت اور مجاہد و صابر فلسطینی قوم کی حمایت میں، لبنان کی اسلامی مزاحمت کے شہید حاج عماد مغنیہ گروپ سے وابستہ فورسز نے آج اتوار کی صبح صیہونی فوج کے زیر قبضہ شبعا میدانوں میں واقع ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں الرادر، زبادین اور روئیسات العلم شامل ہیں۔ یہ حملے بڑی تعداد میں مارٹر اور راکٹ استعمال کرتے ہوئے کیے گئے اور براہ راست مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
آپ کا تبصرہ