7 اکتوبر، 2023، 8:56 PM

فلسطین، "طوفان الاقصی" میں صہیونیوں سنگین نقصان،300ہلاک، 1452 زخمی

فلسطین، "طوفان الاقصی" میں صہیونیوں سنگین نقصان،300ہلاک، 1452 زخمی

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک 300سے زائد صہیونی فوجی اہلکار اور آبادکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 1452سے بڑھ چکی ہے جن میں سے 200 سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقاومتی تنظیموں کی جانب سے "طوفان الاقصی" آپریشن میں متاثر ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک 300سے زائد صہیونی فوجی اہلکار اور آبادکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 1452سے بڑھ چکی ہے جن میں سے 200 سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بعض عبرانی ذرائع کے مطابق اب تک طوفان الاقصی میں 165 صہیونی کو فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے گرفتار کرلیا ہے۔ صہیونی چینل 13 کے مطابق صہیونی قصبے کیبوتس بئیری سے 50 صہیونیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ چینل کان نے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے اطراف میں بسنے والے 14 صہیونی حماس کے میزائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازین صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے لکھا ہے کہ غزہ کے اطراف میں واقع 7 قصبوں میں لڑائی جاری ہے جس میں حماس نے تین پر قبضہ کرلیا ہے۔ 9 گھنٹے گزرنے کے باوجود صہیونی فوج ان قصبوں کو حماس کے قبضے سے چھڑانے میں ناکام ہے۔

فلسطینی ذرائع نے حماس کے مجاہدین کی صہیونی فوج کے مورچے میں موجودگی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی مورچے کے اطراف مجاہدین کے حملے کی وجہ سے دھواں بلند ہورہا ہے۔ اچانک حملے کی وجہ سے صہیونیوں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں ملا۔

صہیونی ویب سائٹ حدشوت نے طوفان الاقصی کو اسرائیل کی تاریخ کا سیادہ ترین دن قرار دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے مقاومتی جوانوں کے ہاتھوں صہیونی فوجی اہلکاروں کی ذلت آ٘میز گرفتاری کی ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں۔

دوسری جانب غزہ سے ہسپتال کے ذرائع نے کہا ہے کہ اب تک صہیونیوں کے وحشیانہ فضائی حملوں میں 161 فلسطینی شہید اور تقریبا ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1919225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha