7 اکتوبر، 2023، 2:32 PM

ایرانی خواتین کے سیاسی شعور کی سطح بلند ہے، وینزویلا کی خاتون صحافی

ایرانی خواتین کے سیاسی شعور کی سطح بلند ہے، وینزویلا کی خاتون صحافی

ایرانی خواتین بہت گہرا سیاسی شعور رکھتی ہیں اور امپیریلزم اور مغربی استعمار کے بارے میں دلچسپ تبصرے کرتی ہیں۔

خورشید فیسٹیول کے دوران مہر خبررساں ایجنسی کی نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے وینزویلا سے آئی ہوئی مہمان خاتون صحافی ماریا فرنینیڈو نے کہا کہ ایران میں قیام کے دوران میرے ذاتی مطالعے نے ثابت کیا کہ ایران ایک صلح پسند ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام سیاست اور ثقافت کے بارے میں سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ میرا ایران کا یہ دوسرا سفر کرنے والی اس خاتون نامہ نگار نے کہا کہ مشہد میں ہونے والا فیسٹیول ایک فرصت ہے کہ دنیا کو ایران کے زمینی حقائق سے آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کے ذریعے دنیا کے سامنے دریچہ کھول سکتے ہیں اور میڈیا بغیر خود براہ راست اصل اور حقیقی صورتحال سے آگاہ ہوسکتے ہیں۔

ماریا فرنینڈو نے ایرانی خواتین کے سیاسی شعور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب ایرانی خواتین ایمپریلزم اور مغربی استعمار کے بارے میں گفتگو کرتی ہیں تو ان کی گفتگو دلچسپ اور سننے کے قابل ہوتی ہے۔

News ID 1919209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha