26 ستمبر، 2023، 6:21 PM

امیر جماعت اسلامی پاکستان:

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی حرکت کو پاکستانی قوم سختی سے دفن کر دے گی

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی حرکت کو پاکستانی قوم سختی سے دفن کر دے گی

سراج الحق کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسلامی ممالک کی جانب سے اسے تسلیم کرنے سے تحریک آزادی فلسطین بری طرح متاثر ہو گی، اسلام آباد کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی حرکت کو پاکستانی قوم سختی سے دفن کر دے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کے غلط فیصلوں سے پاکستان عالمی مالیاتی اداروں اور استعمار کا راجواڑہ بن گیا، ملک 25 کروڑ عوام کا، فیصلے آئی ایم ایف کرتا ہے، حالات یہ ہیں کہ آئندہ حکومت کیلئے بھی ٹیکسز اور مہنگائی کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے۔ نگران حکومت سابقہ حکومتوں اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو لے کر چل رہی ہے، ان کے پاس اختیار نہیں تو بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کو کیوں لوٹا جا رہا ہے؟ جماعت اسلامی عوامی حقوق کیلئے پُرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوشاب میں مقامی میڈیا کے نمائندوں اور جماعت اسلامی کے رکن اور علاقے کی اہم سماجی شخصیت خالق داد بھٹی کی نماز جنازہ کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے مرحوم کی درجات کی بلندی کیلئے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

سراج الحق نے اس موقع پر نیدرلینڈ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسلامی دنیا کے حکمرانوں اور او آئی سی سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا کہ امت کے جذبات کی موثر ترجمانی کی جائے اور مل کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسلامی ممالک کی جانب سے اسے تسلیم کرنے سے تحریک آزادی فلسطین بری طرح متاثر ہو گی، اسلام آباد کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی حرکت کو پاکستانی قوم سختی سے دفن کر دے گی۔ امیر جماعت نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام کو ملنا چاہیے، بجلی کا ٹیرف، پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں۔

News ID 1919026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha