20 ستمبر، 2023، 7:00 PM

سبکدوش عراقی صدر کا فلسطین کے بارے میں عراق کے موقف کا اعادہ

سبکدوش عراقی صدر کا فلسطین کے بارے میں عراق کے موقف کا اعادہ

بدھ کے روز عراقی صدر نے عراق میں اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے کے موقع پر بغداد میں فلسطینی سفیر کی میزبانی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ایوان صدر کے رابطہ دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی صدر عبداللطیف جمال راشد نے بدھ کے روز اپنے صدراتی عہدے کی مدت ختم ہونے کے موقع پر بغداد میں فلسطینی سفیر احمد عقل کی میزبانی کی۔

فلسطینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں عراق کے صدر نے فلسطینی عوام کی اپنی قومی سرزمین میں ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ان کی حمایت پر زور دیا اور فلسطینیوں کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کی مذمت کی۔

انہوں نے فلسطینی کاز کے لیے مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے فلسطینی تحریکوں کی متحدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا

عبداللطیف راشد نے فلسطینی سفیر کی مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہش کی اور عراق فلسطین تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔

دوسری جانب فلسطینی سفیر نے عراقی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلسطین اور اس کے عوام کے حقوق کی حمایت میں عراق کی کوششوں کو سراہا۔

News ID 1918930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha