17 ستمبر، 2023، 9:41 AM

بارہ سال بعد بشار الاسد کا مستقبل قریب میں چین کا دورہ

بارہ سال بعد بشار الاسد کا مستقبل قریب میں چین کا دورہ

سفارتی ذرائع کے مطابق شامی صدر اعلی سیاسی اور اقتصادی حکام کے ہمراہ مستقبل قریب میں چین کا انتہائی اہم دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الاخبار کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں بھارت سے یورپ تک کوریڈور کی خبریں شائع ہونے کے بعد شامی صدر بشار الاسد ملک کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ مستقبل قریب میں چین کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع نے الاخبار کو بتایا کہ اس حوالے سے ایک اعلی شامی وفد جلد چین کا دورہ کرکے چینی حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

شامی میڈیا کے مطابق یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں بشار الاسد چینی صدر شی چن پنگ کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

رواں سال کے اوائل میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد چین کے خطے میں اثرات میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ کی جانب سے شام کو سفارتی گوشہ نشینی پر مجبور کرنے کی کوششوں کے چین نے شامی حکومت کی مدد کرتے ہوئے بین الاقوامی طور پر ابھرنے اور شام اور عرب ممالک کے درمیان دوستی قائم کرنے پر تاکید کی ہے۔

News ID 1918870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha