مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی خبررساں ایجنسی واع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بغداد تہران کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں کررہا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ "ایکس" پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بغداد ایران کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہم دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو باہمی مفادات کے مطابق فروغ دینے اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کوششوں پر زور دیتے ہیں۔
قبل ازیں عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق نے ایران کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کیا ہے۔
"ایکس" پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ عراق کی خارجہ پالیسی کا سب سے اہم اصول یہ ہے کہ عراق اپنے پڑوسیوں کو نقصان پہنچاننے والے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنے گا۔
العوادی نے مزید کہا کہ عراق کی سرحدوں کو کسی بھی جارحیت سے بچانے کے لیے سیکورٹی مفاہمت کی ضرورت ہے، اس لیے عراق اور ایران نے مسلح افراد کے داخلے کو روکنے، مطلوب افراد کی تحویل اور انہیں غیر مسلح کرنے اور دہشت گردوں کے کیمپوں کو ختم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ