27 اگست، 2023، 4:55 PM

ایران کی مرکزی اربعین کمیٹی کا زبرست اعلان؛

زائرین کے لئے بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے خصوصی ٹرمینل کے قیام کا فیصلہ

 زائرین کے لئے بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے خصوصی ٹرمینل کے قیام کا فیصلہ

ایران- اربعین حسینی (ع) کے مرکزی صدر دفتر کا اجلاس ہفتے کے دن اربعین کمیٹی کے نائب صدر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں زائرین کے لئے بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے خصوصی ٹرمینل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی (ع) کے مرکزی صدر دفتر میں ہفتے کی سہ پہر نائب صدر  کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر رپورٹ پیش کی گئی اور اس میں اربعین حسینی کے زائرین کے سفر کے لیے 24 گھنٹے کے اندر اداروں کی ذمہ داریوں کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اس اجلاس میں پیٹرولیم، مواصلات، ٹیکنالوجی، اطلاعات، سڑکوں اور شہری ترقی کے وزراء سمیت حکومت، فوج، قانون نافذ کرنے والے اور امدادی اداروں کے علاوہ عوامی اور انقلابی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اربعین حسینی (ص) کی مناسبت سے مختلف تنظیموں کی کوششوں اور تیاریوں اور زائرین کے سستے اور محفوظ سفر پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ: تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور اقدامات کی پیروی کریں جب تک کہ زائرین عراق سے واپس نہ آجائیں۔

انہوں نے دوسرے دن پاسپورٹ سائٹ سسٹم اور پاسپورٹ آفس کے دورے کے دوران اربعین کے جلوس کا وسیع استقبال کرنا اور امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کے لئے زیارت کی سہولت فراہم کرنا حکومت اور تمام اداروں کا فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شدید گرمی میں چار سے پانچ میلین زائرین کے عاشقانہ سفر کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمیں اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ 

اس اجلاس میں اربعین کمیٹی نائب صدر نے حکم دیا کہ 24 گھنٹے کے اندر ایک خصوصی ٹرمینل قائم کرکے  متعلقہ اداروں اور ٹریفک پولیس کے باہمی تعاون سے بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو فعال کیا جائے گا۔ 

سڑک اور شہری ترقی کی وزارت، ٹریفک پولیس، عوامی اور مسافروں کی منتقلی کے نظام اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر مخبر نے کہا: مکمل تیاری کے باوجود، زائرین کو فوری طور پر اپنے سفر کی واپسی کا انتظام کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ اور ٹرمینلز سے ملحقہ شہروں میں بھی سرحد کو مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے تیار کیا جائے اور گورنرز اور متعلقہ اداروں کی مدد سے سرحدی شہروں میں زائرین کی بھیڑ نہیں ہونے دی جائے۔

 اس اجلاس میں وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ میں ملک کی سرحدوں سے 10 میلین سے زائد زائرین کی روانگی اور اس سال 50 میلین زائرین کی پیشین گوئی کے ساتھ آمد و رفت کے دوران چیکنگ کے دورانئے کو دو گھنٹے سے بھی کم کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا گیا کہ: اس سال اربعین میں، ہم ٹریفک کے انتظام اور اسے آسان بنانے اور طبی خدمات فراہم کرنے زیادہ اطمینان دیکھتے ہیں اور عراقی حکومت کے تعاون سے تمام دستیاب صلاحیتوں کو بروئے کار لایا گیا ہے۔

 اس اجلاس کے تسلسل میں، ریمدان بارڈر کراسنگ اور ملک کی چھے مشرقی سرحدوں کو افغانستان اور پاکستان سے آنے والے زائرین کی آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں حکومتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے، یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت داخلہ اور دفتر امور خارجہ، مشرقی ہمسایہ ممالک سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے، عراقی فریق کی مدد سے ویزا کے اجراء کے عمل کے لیے ضروری انتظامات کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔ 

 ذیل میں مختلف اداروں اور وزارتوں کے کیے گئے اقدامات اور ان کی پیش رفت کی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کی بسیں اور فلیٹ فراہم کرنے، فیلڈ ہسپتالوں کے قیام، طبی اور صحت کے آلات اور بہترین ایمبولینسوں کی تعیناتی اور خوراک کی فراہمی کے لیے عوامی موکبوں کا انتظام اور اسی طرح ملک کے مغرب میں ایندھن کی سپلائی، 19 موبائل فیول سٹیشنز کا قیام، 12 فیول ٹرکوں کی تعیناتی، وزارت تیل کی جانب سے اربعین حسینی زائرین کی بسوں کی ترسیل، ملکی فضائی کمپنیوں سے 4,640 فلائٹ پرمٹ کا اجرا، 3,600 پروازیں شامل ہیں۔

عراقی ایئرلائنز سے پرمٹ اور نقل و حمل کی صلاحیت 3 لاکھ 33 ہزار زائرین کو ملکی ہوابازی کے ادارے کی جانب سے ایئر لائنز کے ذریعے 6 لاکھ زائرین کو ٹکٹ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی کیے بغیر ملک کی ریلوے کی جانب سے منتقل کرنا اربعین مارچ کے میدان میں مختلف اداروں کے اقدامات میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ برکت ٹرمینل اور اربعین پارکنگ کا آغاز جس میں ایک لاکھ کاروں کی گنجائش ہے، ساتھ ہی رومنگ کے اخراجات میں 50 فیصد کمی، بغداد سے تہران تک براہ راست فائبر کا قیام، اور اندرونی ایپلی کیشنز کے لیے انٹرنیٹ کی رفتار سے 5 گنا اضافہ اور نجف اور کربلا میں اربعین مارچ کی ریڈیو نشریات کے لیے عراق سے فریکوئنسی لائسنس حاصل کرنے اور پیدل چلنے کے ساتھ ساتھ موبائل فون کے انٹینا کے علاوہ دیگر سرکاری  اقدامات بھی شام ہیں۔

 ہلال احمر سوسائٹی اور وزارت صحت و طبی امور اور عوامی اور انقلابی اداروں کے تعاون سے سرحدوں سے کربلا تک 84 طبی مراکز اور ہسپتالوں کا قیام، بحالی کے لیے شاک (کولنگ) کمرے بنانا، طبی سہولیات فراہم کرنا ممکن ہوگیا ہے۔ جس سے 70 کھمبوں میں عوامی خدمات جیسے پانی کی پیکیجنگ اور کولڈ اسٹوریج کی سہولت کی طرف اشارہ کیا گیا۔

News ID 1918627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha