27 اگست، 2023، 4:10 PM

ریمدان سے عراق کے بارڈر کے لئے پہلی خصوصی پرواز کا باقاعدہ آغاز

ریمدان سے عراق کے بارڈر کے لئے پہلی خصوصی پرواز کا باقاعدہ آغاز

اسلامی جموریہ ایران کی جانب سے آج (اتوار کو) چابہار سے اہواز کے لئے پاکستانی زائرین کی خصوصی فلائٹ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اربعین کمیٹی کے سربراہ نے گزشتہ دنوں ریمدان بارڈر کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستانی زائرین کو جہاز کے ذریعے چابہار سے اہواز منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا جس پر آج باقاعدہ عملدرآمد کرتے ہوئے پہلی پرواز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق آج بروز اتوار چابہار سے اہواز کے لئے پاکستانی زائرین کی خصوصی فلائٹ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

مجید میر احمدی نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی زائرین پاکستان کے دور دراز علاقوں سے ریمدان پہنچتے ہے ان کی سہولیات کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

اربعین کمیٹی کے سربراہ کے اعلان کے بعد مقامی اعلیٰ حکام نے ریمدان بارڈر پر موجود جامعۃ المصطفی العالیہ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران جلد سروس شروع ہونے کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ آغاز آج چابہار سے اہواز کے لئے پہلی خصوصی فلائٹ کے ذریعے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اربعین حسینی میں ریمدان کی سرحد سے سفر کرنے والے پاکستانی زائرین کی عراق بارڈر منتقلی کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

مقامی اعلیٰ حکام کے مطابق، چابہار سے اہواز تک فلائٹ کے ذریعے بس سے بھی کم کرایے میں زائرین کو عراقی بارڈر تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

News ID 1918621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha