25 اگست، 2023، 2:37 PM

ایران کی برکس میں شمولیت پر خوشی ہوئی، ہندوستانی وزیر اعظم

ایران کی برکس میں شمولیت پر خوشی ہوئی، ہندوستانی وزیر اعظم

ہندوستان کے وزیر اعظم نے آج اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی۔ مجھے خوشی ہے کہ ایران نے برکس میں شمولیت اختیار کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے بعد سوشل ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں نے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور مجھے خوشی ہے کہ ایران برکس میں شامل ہوگیا۔ 

ہم نے ہندوستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے برکس گروپ کے 15ویں اجلاس کے موقع پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران دیرینہ تہذیبی اور ثقافتی تعلقات کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور اس وقت بھی ان کے درمیان اچھے سیاسی اور سفارتی تعلقات ہیں لیکن ان دوستانہ تعلقات کے مطابق ان کے درمیان اقتصادی تعلقات استوار نہیں ہو سکے ہیں۔ صدر رئیسی نے مزید کہا: ایران اور ہندوستان کے پاس سائنس، ٹیکنالوجی، خلائی، توانائی اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے اچھی صلاحیتیں اور بنیادیں موجود ہیں۔ 

نیز، نارتھ-ساؤتھ کوریڈور کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک اور دونوں اقوام کے مفادات کو فراہم کر سکتا ہے۔ اس ملاقات میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی برکس گروپ میں شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گروپ میں ایران کی موجودگی اس کی سرگرمیوں کو اضافی توانائی دے سکتی ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تہذیبی اور ثقافتی تعلقات کے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

News ID 1918591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha