12 اگست، 2023، 11:23 AM

اربعین مارچ کا آغاز، رامشیر کے عوام 72 پرچموں کے ساتھ روانہ

اربعین مارچ کا آغاز، رامشیر کے عوام 72 پرچموں کے ساتھ روانہ

ایرانی صوبہ خوزستان کے شہر رامشیر کے مومنین ہاتھوں میں 72 پرچم لئے کربلائے معلی کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، ہر سال کی طرح امسال بھی رامشیر سے تعلق رکھنے والی انجمن عشاق الحسین کا 300 افراد پر مشتمل کاروان ہاتھوں میں 70 پرچم لئے ہوئے کربلائے معلی کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

کاروان نے اپنی حرکت کا آغاز جمعرات کے روز رامشیر سے ماہشہر کی طرف کیا ہے۔ عشاق الحسین موکب کے سربراہ جواد غبیشاوی نے کہا کہ عشاق الحسین کا یہ کاروان کئی سالوں سے اربعین کے موقع پر کربلا جارہا ہے۔

اربعین مارچ کا آغاز، رامشیر کے عوام ۷۲ پرچموں کے ساتھ روانہ

انہوں نے کہا کہ ابتدائی سالوں میں فقط دو افراد مارچ میں شریک تھے۔ رفتہ رفتہ شرکاء اور پرچموں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سال دوسرے صوبوں سے بھی زیارت کے متمنی افراد نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔ مومنین اپنے بچوں اور خاندان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ بارڈر پر کاروان کا خصوصی استقبال کیا جاتا ہے۔ کاروان کے ساتھ طبی عملہ بھی موجود ہے۔

اربعین مارچ کا آغاز، رامشیر کے عوام ۷۲ پرچموں کے ساتھ روانہ

غبیشاوی نے مہر نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ خوزستان سے اربعین کے موقع پر کربلائے معلی کی طرف پیدل مارچ کرنے والا یہ پہلا کاروان ہے۔

اربعین مارچ کا آغاز، رامشیر کے عوام ۷۲ پرچموں کے ساتھ روانہ

اربعین مارچ کا آغاز، رامشیر کے عوام ۷۲ پرچموں کے ساتھ روانہ

News ID 1918362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha