10 اگست، 2023، 3:07 PM

شام کی تعمیر نو میں مغرب سب سے بڑی رکاوٹ ہے، روس

شام کی تعمیر نو میں مغرب سب سے بڑی رکاوٹ ہے، روس

شام میں روسی سفارتخانے نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں مغربی ممالک شام کی تعمیر نو میں رکاوٹ کھڑی کررہے ہیں۔ یہی مغربی اتحاد دنیا میں عدم استحکام پھیلانے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام میں روس کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق امریکہ اور مغربی ممالک پر الزام لگایا گیا ہے کہ شام کی تعمیر نو میں سب سے بڑی رکاوٹ مغربی اتحاد ہے جو دنیا میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک دنیا میں بحران اور عدم استحکام ایجاد کرتے ہیں تاکہ کوئی ملک ان کا مقابلہ نہ کرسکے۔

سفارت خانے کے مطابق مغرب مختلف بہانوں سے شام کی تعمیر نو میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور چاہتا ہے کہ بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ شام کو الجھاکر اس جنگ کو مزید طول دے۔

سفارت خانے نے اپنے میں بیان مغربی ممالک کی پالیسی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب دنیا پر اپنی برتری کے زعم میں مبتلا ہے اور جدید استعماری نظام کے ذریعے غلامی کے دور کو جدید انداز میں احیاء کرنا چاہتا ہے۔

روسی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو کی جارحیت میں اضافہ اور روس کے خلاف غذائی بحران ایجاد کرنے سمیت دیگر الزامات کے تحت وسیع جنگ مغرب کی استعماریت کا نمونہ ہے۔

News ID 1918329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha