31 جولائی، 2023، 7:19 PM

ماسکو پر حملے کی صورت میں ایٹمی اسلحہ استعمال کریں گے، روس

ماسکو پر حملے کی صورت میں ایٹمی اسلحہ استعمال کریں گے، روس

روسی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ نے نیٹو کی جانب سے روسی سرزمین پر حملے سے خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبررساں ادارے تاس کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدودف نے روس پر حملے کی صورت میں نیٹو کو خبر دار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر نیٹو کی حمایت سے روسی سرزمین پر حملہ کرکے قبضہ کرے تو روس ایٹمی اسلحہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگا۔

میدودف نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ اگر نیٹو روسی سرزمین پر کسی حملے کی حمایت کرے تو ہم روسی قوانین کے تحت ایٹمی اسلحہ استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورت میں ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا اسی لئے دشمن ہماری کامیابی کے لئے دعا کرے۔ اس صورت میں عالمی سطح پر ایٹمی جنگ کا خطرہ ہوگا۔

News ID 1918160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha