31 جولائی، 2023، 1:49 PM

چین اور پاکستان میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

چین اور پاکستان میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

چین اور پاکستان کے درمیان ایم ایل ون کے فریم ورک اور شاہراہ قراقرم کی ری الائنمنٹ سمیت مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چینی نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ اہم دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں جس سے معاشی تعاون میں اضافہ ہوگا،

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، سی پیک سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

چین کے نائب وزیرِ اعظم کو ہلال پاکستان عطاء کیا جائے گا۔

صدرِ مملکت عارف علوی چین کے نائب وزیرِ اعظم کو ہلال پاکستان عطاء کریں گے۔

News ID 1918149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha