27 جولائی، 2023، 12:56 PM

غاصب صیہونیوں کی فیلگ مارچ تیاریاں؛ فلسطینیوں کا جوابی اقدام کا فیصلہ

غاصب صیہونیوں کی فیلگ مارچ تیاریاں؛ فلسطینیوں کا جوابی اقدام کا فیصلہ

غاصب صیہونیوں کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلیگ مارچ کرنے اور مسجد الاقصیٰ پر حملے کے منصوبے کے بعد فلسطینیوں نے اس کا مقابلہ کرنے کی کال دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ غاصب صیہونیوں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلیگ مارچ کرنے اور مسجد الاقصی پر حملے کے منصوبے کے جواب میں فلسطینی حلقوں نے صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی کال دی ہے۔ 

واضح رہے کہ صیہونی آج رات اس مارچ کو  ہیکل سلیمانی کی تباہی کے بہانے سے منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور کل صبح وہ اسی بہانے مسجد الاقصی پر حملے کریں گے۔

اس سلسلے میں مختلف فلسطینی گروپوں نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں حاضر ہونے اور شہروں کے چوکوں پر فلسطینی پرچم بلند کرنے کی دعوت دی تاکہ غاصب آباد کاروں کے اس اقدام کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ان گروہوں نے فلسطینی عوام سے کہا کہ وہ اس بابرکت اسلامی مقام میں حاضر رہیں اور جمعرات کی صبح مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرکے تاکہ وہیں بیٹھے رہیں تاکہ غاصب صہیونیوں کے حملوں سے نمٹا جا سکے۔

انجمن علمائے فلسطین نے ایک بیان میں عرب دنیا اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ ہیکل سلیمانی کی تباہی کی برسی کے موقع پر مسجد الاقصی پر انتہا پسند صہیونیوں کے حملوں کا مقابلہ کریں۔ اس انجمن نے تمام مسلمانوں کے لیے مسجد اقصیٰ کے تقدس کا ذکر کرتے ہوئے غاصبوں کو متنبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائیں اور ان کے صبر کا امتحان نہ لیں۔

نیز اس انجمن نے فلسطینی اتھارٹی سے وابستہ تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے میں مزاحمتی جوانوں کی حمایت جب کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی ہم آہنگی کو ختم کرتے ہوئے فلسطینی ہیروز کو موقع دیں کہ وہ غاصب صیہونی دشمن کی جارحیت کے جواب میں دردناک حملے کر سکیں۔

News ID 1918056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha