24 جولائی، 2023، 12:31 PM

عزاداری سید الشہدا کسی مسلک کیخلاف نہیں ہے ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جس سے بنیادی حقوق متاثر ہوں

عزاداری سید الشہدا کسی مسلک کیخلاف نہیں ہے ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جس سے بنیادی حقوق متاثر ہوں

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ عزادری ہماری شہہ رگ حیات ہے اور ہم عزاداری کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے، محرم الحرام میں اتحاد و حدت کی فضا کو قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان و مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے ضلع راولپنڈی کے ضلعی رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری حاجی ملک انتصار حیدر اور تحصیل راولپنڈی کے تحصیل رابطہ کمیٹی کے سربراہ آصف جاوید مغل ، قاسم مہدی کے ہمراہ انجمن جانثاران اہلبیت رجسٹرڈکے زیر اہتمام منعقدہ مرکزی مجلس عزا حیدری چوک میں شرکت کی۔ بعد از مجلس ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی سے انجمن جانثاران اہلبیت رجسٹر ڈ کے صدر تطہیر عالم رضوی سمیت دیگر مرکزی عہدیداران زاہد جعفری، ککو شاہ، بابر علی، امداد شاہ نے خصوصی ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورتحال بالخصوص محرم کے حوالے سے ر ہنمائی حاصل کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے مجلس کے انتظامات کرنے والے اسکاوٹس اور دیگر کارکنوں سے بھی خصوصی ملاقات کی ور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ عزادری ہماری شہہ رگ حیات ہے اور ہم عزاداری کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے، محرم الحرام میں اتحاد و حدت کی فضا کو قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ،عزاداری کا انعقاد ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس سے ہم کبھی بھی دستبردار نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا کسی مسلک کیخلاف نہیں ہے ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جس سے بنیادی حقوق متاثر ہو ں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی و رہنمائی میں میدان عمل میں موجود ہیں اور اہم ایک پر امن قوم ہیں اور اس ملک کے حقیقی وارث ہیں ۔ حکمران نواسہ رسول اکرم ۖ ،امام عالی مقام سید الشہدا حضرت امام حسین کا غم منانے والوں کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے عزاداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے ہماری جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں آئندہ بھی اس سلسلے میں ہمارا تعاون جاری رہیگا۔

News ID 1917993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha