13 جولائی، 2023، 7:23 PM

پابندیوں کے باوجود ایرانی کی ترقی حیرت انگیز ہے، پاکستانی صدر

پابندیوں کے باوجود ایرانی کی ترقی حیرت انگیز ہے، پاکستانی صدر

پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو ہمسایہ ممالک ہیں جن کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ایران نے پابندیوں کے باوجود حیرت انگیز ترقی کی ہے جوکہ خوشی کا باعث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام میں ایران کے نئے سفیر کی جانب سے صدر عارف علوی کو سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پرصدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی سفیر امیری مقدم نے پاکستانی صدر کو صدر رئیسی کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور اور کہا کہ ہمسایہ اور مسلمان ممالک مخصوصا پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا قیام ایران کی خارجہ پالیسی میں ترجیحی بنیادوں پر شامل ہے۔

ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی مارکیٹ کے افتتاح اور دوسرے تجارتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
امیر مقدم نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے قرآن مجید کی توہین کے واقعے کے خلاف موقف خوش آئند ہے۔ فلسطین میں انسانیت سوز جرائم میں ملوث صہیونی حکومت کی جانب سے پاکستان میں انسانی حقوق کی باتیں کرنا مضحکہ خیز ہے۔

صدر عارف علوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران ملک کر قرآن مجید کی بے حرمتی اور اس جیسے واقعات کے خلاف موثر انداز میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کو خطے اور عالم اسلام کے مفید قرار دیا اور ایران سے پاکستان گیس کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل تک ہہنچانے کے مواقع موجود ہیں۔

صدر پاکستان نے نئے ایرانی سفیر کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے مزید کام کریں گے۔

صدارتی محل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر علوی نے ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کی کہ باہمی تعاون کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
 

News ID 1917790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha