مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی یوگنڈا کے اپنے دورے کے اختتام کے بعد کمپالا سے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے لئے روانہ ہوئے،یوگنڈا کے وزیر خارجہ نے انہیں کمپالا ائیرپورٹ پر الوداع کہا۔
صدر رئیسی نے اپنے یوگنڈا کے دورے کے دوران اس ملک کے صدر جناب یووری مسونی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے تعاون کی 4 اہم مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کیے۔
واضح رہے کہ یوگنڈا میں ایران کے سائنسی ایجادات اور ٹیکنالوجی دفتر کا افتتاح،ایران کے زرعی فارم کا دورہ، ایران اور یوگنڈا کے اقتصادی ماہرین کے ساتھ ملاقات اور کمپالا کی قومی مسجد میں مذہبی مکالمے کے اجلاس میں شرکت ان کے دورے کے ایجنڈے میں شامل تھیں۔
آپ کا تبصرہ