مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے ازبکستان کے صدر شوکت میرضایف کو انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ ووٹ حاصل کرکے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کے نئے صدارتی دور میں ایران اور ازبکستان کے درمیان تجارتی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔
صدر رئیسی نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات میں پہلے سے زیادہ بہتری آئی ہے۔ دونوں ملکوں کے سربراہان اپنے دوروں میں اس حوالے سے مزید کوشش کریں گے۔
گفتگو کے دوران ازبک صدر نے صدر رئیسی کی جانب سے مبارک باد دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے اگلے دور میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔ اس حوالے سے شنگھائی تعاون کونسل کے پلیٹ فارم سے بھی استفادہ کیا جائے گا
آپ کا تبصرہ