7 جولائی، 2023، 8:46 PM

قرآن کی بے حرمتی جیسے واقعات روکنے کیلیے او آئی سی جامع حکمت عملی بنائے، پاکستانی وزیراعظم

قرآن کی بے حرمتی جیسے واقعات روکنے کیلیے او آئی سی جامع حکمت عملی بنائے، پاکستانی وزیراعظم

پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف اور سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم حسین ابراہیم طہٰ کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم اور سیکریٹری جنرل او آئی سی نے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے مسئلے اور قرآن کریم کی بے حرمتی اور ایسے واقعات کے تدارک کے حوالے سے بات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم حسین ابراہیم طہٰ  سے  کہا کہ پاکستان  امت مسلمہ کے  دل دکھانے والے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ تمام مذاہب، مقدس ہستیوں ، صحائف ، مقدس کتابوں اور علامات کی توہین کا کوئی جواز قبول نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسے قبیح واقعات کو آزادی اظہار رائے یا احتجاج کا نام دینا  ہرگز قابل قبول نہیں،  واقعے پر اوآئی سی کے اجلاس اور کردار کی وزیراعظم نے تحسین کی ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے مسئلے پر قائدانہ کردارادا کیا،مذموم واقعے کے فوری بعد او آئی سی اجلاس بلانے میں شہزادہ محمد بن سلمان کے کردار کو سراہتے  ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسے واقعات روکنے کے لیے اسلامی دنیا کی متفقہ آواز کے طورپر اوآئی سی جامع حکمت عملی مرتب کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی او آئی سی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

News ID 1917662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha