مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی خبری ذرائع نے اتوار کی صبح شام کے شہر حمص اور طرطوس میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ حمص میں شامی فوج کا ائیر ڈیفینس سسٹم دشمن کے حملوں کو پسپا کر رہا ہے۔
بعض میڈیا ذرائع میں غاصب صیہونی حکومت کے طیاروں کی حمص کے بعض علاقوں پر بمباری کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
دوسری طرف غاصب صیہونی فوج کے ترجمان "اقیخائی درعی" نے میڈیا کو بتایا ہے کہ چند لمحے قبل شام سے اسرائیل کی جانب ایک راکٹ داغا گیا تھا جسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ ادھر شامی حکومت کے سرکاری میڈیا SANA نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کا ائیر ڈیفینس سسٹم اس وقت حمص کی فضا میں دشمن کے حملوں کو ناکام بنا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ