1 جولائی، 2023، 5:05 PM

اقوام متحدہ کو آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا خط موصول، جلد جواب دینے کا وعدہ

اقوام متحدہ کو آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا خط موصول، جلد جواب دینے کا وعدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی کا خط موصول ہوگیا ہے۔ ان کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں اور خط کا جلد جواب دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتھونی گوتریش نے تصدیق کی ہے کہ عراق سے آیت اللہ العظمی سیستانی کا خط موصول ہوگیا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے عراقی وزیراعظم کے معاون اور وزیرخارجہ فواد حسین نے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران فواد حسین نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات مغرب اور اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی اور مشکلات کا باعث بنیں گے۔ ان واقعات کی وجہ سے دنیا میں اسلام ہراسی، دہشت گردی اور شدت پسندی کو فروغ ملے گا۔

عراقی وزیرخارجہ نے بین الاقوامی سطح پر اس قسم کے افکار سے مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو مذہبی مقدسات کی توہین اور قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کا سبب بنتے ہیں۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس شرمناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور دیگر ممالک کی جانب سے آنے والے ردعمل کو قریب سے ملاحظہ کیا ہے۔

انتھونی گوتریش نے اسلامو فوبیا کے خلاف مل کر کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کا پیغام ان کو موصول ہوا ہے۔ میں ان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور جلد ان کے خط کا جواب دوں گا۔

آخر میں وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے آیت اللہ سیستانی کے خط کو اہمیت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو امن کے قیام، صلح و ہماہنگی کے ایجاد اور شدت پسندی سے مل کر مقابلہ کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ سیستانی نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا تھا۔

News ID 1917538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • محمد علی NL 06:42 - 2023/07/02
      0 0
      میرا مطالبہ ہے ۔ قرآن پاک اور آزادی انسانیت متعلق سویڈن گریمنٹ اور آل آف ورلڈ سے ۔۔ آزادی انسانیت کے متعلق جو نظریہ آپ دنیا کودے رہے ہو ۔۔ 1اس کے خلاف ورزی تو آپ کے ملک کا قانون ہے 2 دنیا کے ملکوں کا سرحدیں ہے 3 ہر گھر کے دروازے ہے 4 سب سے بڑا ادارا آزادی کی خلاف پولیس کا ہے 5 مختصر ۔۔ اقوام مت