مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے شروع کیے ہیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق پیرس کے مغرب میں مظاہرین نے ایک حکومتی عمارت کو بھی آگ لگادی ہے۔ نانتیر کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتا کیا گیا ہے۔
دراین اثناء سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں دو پولیس افسران ایک گاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گاڑی دور ہونے پر ایک افسر گاڑی پر فائر کھول دیتا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار نوجوان شدید زخمی ہوجاتا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق نوجوان کی ہلاکت کے بعد پیرس کے مغربی علاقوں میں شدید احتجاج ہورہا ہے جس کا دائرہ دوسرے علاقوں تک پھیل رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ