تہران میں ایلیکٹرانکس، کمپیوٹر اور ایلکٹرانک تجارت پر مشتمل چھبیسویں بین الاقوامی نمائش ایلیکامپ کا افتتاح ہوگیا ہے۔
تہران کی بین الاقوامی نمائشوں کے مرکز میں منعقدہ اس وسیع نمائش میں پانچ سو سے زیادہ ایرانی کمپنیوں نے شرکت کی ہے جن میں ڈیڑھ سو اسٹارٹ اپ اور نالج بیسڈ کمپنیاں کا نام دیکھا جا سکتا ہے۔ چار سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والی اس نمائش میں ازبکستان، فرانس، پاکستان، بوسنیا، ہرزیگوینا، شام، چین، روس، ترکی، آرمینیا اور عراق کی پچاس مختلف کمپنیوں نے بھی شرکت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ