10 جولائی، 2023، 1:05 PM

شوکت میرضایف ایک بار پھر ازبکستان کے صدر منتخب

شوکت میرضایف ایک بار پھر ازبکستان کے صدر منتخب

ازبکستان کے صدر شوکت میرضایف ایک بار پھر 7 سالہ مدت کے لئے صدر منتخب ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ازبک الیکشن کمیشن نے اتوار کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شوکت میرضایف 87.1 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر 7 سالہ مدت کے لئے صدر منتخب ہوگئے۔

خیال رہے کہ ازبک صدر 2016 سے اقتدار میں ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں ایک ریفرنڈم کے ذریعے آئین کو تبدیل کرنے کے بعد صدارتی مدت کو 5 سے 7 سال تک بڑھا کر فوری انتخابات کا اعلان کیا۔

65 سالہ صدر نے ازبکستان کے لئے غیر ملکی تجارت کے دروازے کھولے اور ملک میں مذہبی اور سیاسی آزادی کو یقینی بناتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کی۔

News ID 1917716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha