4 جولائی، 2023، 12:48 PM

ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا

ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا

ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی جس کے بعد تنظیم کے مستقل رکن ممالک کی تعداد 9 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج بھارت کی صدارت میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سائبر اجلاس میں ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی جس کے بعد تنظیم کے مستقل رکن ممالک کی تعداد 9 ہوگئی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 22ویں سربراہ اجلاس میں ایران کی مستقل رکنیت کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یانگ منگ نے جمعے کے روز ایرانی وزير خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ روسی فیڈریشن کے وزیرخارجہ سرگئے لاؤروف نے بھی جمعے کے روز پیپلز ڈپلومیسی سینٹر میں ایک تقریر کے دوران اعلان کیا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں ایران و بیلاروس کو باضابطہ طور پر اس تنظیم کی مستقل رکنیت دے دی جائے گی۔

اس کے علاوہ مصر، سعودی عرب اور قطر کو بھی تعاون تنظیم کے ڈائیلاگ پارٹنرز کا درجہ  دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل ارکان میں چین، بھارت، روس، پاکستان، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان اور ایران شامل ہیں۔

News ID 1917585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha