مہر خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ مصر کے شہر اسکندریہ میں پیر کو ایک 13 منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر ملبہ ہٹانے اور زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
میونسپل حکام نے ابھی تک ہلاکتوں کی صحیح تعداد جاری نہیں کی ہے لیکن پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ عمارت کے ڈھانچے میں عمودی شگاف پڑنے کی وجہ سے پیش آیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں مصر میں مذکورہ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہلال احمر اس حادثے سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ