25 جون، 2023، 4:16 PM

پاکستانی قومی اسمبلی میں نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل منظور

پاکستانی قومی اسمبلی میں نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل منظور

پاکستانی قومی اسمبلی کے اجلاس میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔

بل کی منظوری سے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف جہانگیر ترین دیگر کے لیے اہلیت کی راہ ہموار ہو گئی۔

سینیٹ سے منظور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023ء منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا گیا۔

بل وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سپلیمنٹری ایجنڈے پر منظوری کے لیے پیش کیا۔

قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا۔

News ID 1917404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha