24 جون، 2023، 5:33 PM

ایم آئی ایف سے معاہدہ ہوجائے تو بسم اللّٰہ ورنہ گزارا ہورہا ہے، پاکستانی وزیر خزانہ

ایم آئی ایف سے معاہدہ ہوجائے تو بسم اللّٰہ ورنہ گزارا ہورہا ہے، پاکستانی وزیر خزانہ

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے تمام نکات پر عمل کر چکی، معاہدہ ہوجائے تو بسم اللّٰہ ورنہ گزارا تو ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بحث کو سمیٹتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے قوم کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کیے، مذاکرات کے نتیجے میں 215 ارب روپے کے ٹیکس ہم نے مانے ہیں، ہم نے کہا کہ یہ ٹیکس غریب طبقے پر نہیں لگے گا، ہم نے یہ بھی مانا ہے کہ اپنے جاری اخراجات میں کمی کریں گے، اخراجات کی مد میں 85 ارب روپے کی کٹوتی پر مانے ہیں، اس کٹوتی کا اثر تنخواہ یا پینشن پر نہیں پڑے گا، تجویز تھی کہ سیلری کلاس پر ٹیکس دُگنا کیا جائے یہ کیسے ہو سکتا ہے۔

News ID 1917382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha