مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور وزارت اطلاعات کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر رہبر معظم نے دونوں اداروں کے درمیان ہماہنگی اور یکسوئی ایجاد کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر معظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اطلاعات ملک کے اہم مسائل میں سے ایک ہے۔ خفیہ اداروں کے درمیان ہماہنگی کا فقدان اور رابطے کی کمی ہماری کمزوریوں میں سے ایک ہے۔
اگر خدا کی راہ میں جہاد اور کوشش کرنا چاہیں تو ان اداروں کے درمیان ہماہنگی اور رابطہ برقرار کریں۔ اگرچہ آج ان دونوں اداروں کے درمیان سنجیدہ نوعیت کی ہماہنگی پائی جاتی ہے لیکن حقیقی معنوں میں جہاد اور کوشش یہ ہونا چاہئے کہ تمام شعبوں اور سطوح کے درمیان تعاون اور ہماہنگی پیدا کی جائے۔
آپ کا تبصرہ