18 جون، 2023، 9:04 AM

یونان کشتی حادثے میں 298 پاکستانی جاں بحق، باقی لاپتہ افراد کو مردہ قراردیدیا گیا

یونان کشتی حادثے میں 298 پاکستانی جاں بحق، باقی لاپتہ افراد کو مردہ قراردیدیا گیا

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 79 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 310 پاکستانی سوار تھے جن میں سے صرف 12 بچ سکے، یونانی حکومت نے ریسکیو آپریشن بند کر کے تمام لاپتہ افراد کو مردہ قرار دے دیا۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جہاز پچھلے کئی دن سے سمندر کے اندر خراب تھا، جہاز کو ٹیک کرنے کی بجائے چھوٹی کشتی سے کھینچا گیا جس سے وہ الٹ گیا، جہاز میں سوار صرف 12 افراد کو زندہ بچایا جا سکا۔

حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانیوں میں 135 کا تعلق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے، یونانی حکومت کی طرف سے ریسکیو آپریشن چار روز تک جاری رہا جس میں کسی بھی تارکین وطن کو آخری دو دونوں میں ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔

News ID 1917259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha