18 جون، 2023، 6:55 PM

یونان کشتی حادثہ، پاکستانی وزیراعظم کا 19 جون کو یوم سوگ کا اعلان

یونان کشتی حادثہ، پاکستانی وزیراعظم کا 19 جون کو یوم سوگ کا اعلان

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے 19 جون کو یونان کے قریب کشتی کے حادثے میں پاکستانیوں اور دیگر افراد کے جان بحق ہونے پر یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے 19 جون کو یونان کے قریب کشتی کے حادثے میں  پاکستانیوں اور دیگر افراد کے جان بحق ہونے پر یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔ یوم سوگ کے موقع پر کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر جاں بحق افراد کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔گزشتہ روز وزیراعظم نے کہا تھا کہ ایھتنز میں پاکستانی سفارتخانے نے ریسیکو کیے گئے 12 پاکستانیوں کی شناخت کرلی ہے۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں41 پاکستانی شہری لاپتہ ہیں۔

ایتھنز سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حادثے میں 79 تارکین وطن ڈوب گئے تھے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کے 104 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 سے 100 فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طور پر 750 افراد سوار تھے۔

News ID 1917273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha