16 جون، 2023، 6:23 PM

پاکستان کو آج چین سے 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے، ذرائع

پاکستان کو آج چین سے 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے، ذرائع

پاکستان کو آج چین سے 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے، اس حوالے سے بیجنگ سے اسلام آباد کو سوفٹ کوڈ موصول ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) ذرائع کے مطابق چین سے پاکستان کو 1 ارب ڈالرز آج رات تک مل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایس بی پی کے اکاؤنٹ میں رقم آج رات منتقل کی جائے گی، چین سے آنے والی رقم کمرشل قرضہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی، بیجنگ یہ رقم اسلام آباد کو واپس کر رہا ہے۔

News ID 1917231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha