12 جون، 2023، 12:29 PM

ہمارے پاس 100 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں، ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ

ہمارے پاس 100 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں، ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ

اقتصادی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا کہ کرنسی کی قدر میں استحکام لایا جائے گا، ہمارے پاس 100 ارب سے زائد زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی بینک کے سربراہ محمد رضا فرزین نے کہا کہ ذمہ داری سنبھالتے ہی معاشی استحکام کو اولین ترجیح قرار دی ہے۔ مرکزی بینک کی پالیسی اس طرح بنائی جارہی ہے کہ ملک اقتصادی استحکام کی جانب گامزن ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ کرنسی مارکیٹ کو قوانین کے ماتحت لایا جائے گا۔ دنیا میں کہیں بھی اس مارکیٹ کو کھلی چھوٹ حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مرکزی بینک کے پاس 100 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ موجودہ حکومت کے بہترین سفارتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

News ID 1917133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha