مہر خبررساں ایجنسی نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مغربی کنارے میں صہیونیوں کے خلاف مجموعی طور پر اکیس مسلح کارروائیاں ہوگئی ہیں جن میں تین صہیونی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صہیونیوں پر فائرنگ، دستی بم حملے اور گاڑی چڑھانے کے واقعات پیش آئے۔
ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس، رام اللہ، جنین الخلیل سمیت متعدد شہروں اور قصبوں میں فلسطینی عوام اور صیہونی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
رام اللہ میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کے دوران صہیونی سپاہی پر فلسطینی جوان نے گاڑی چڑھادی جس سے صہیونی سپاہی زخمی ہوگیا جبکہ موقع پر موجود صیہونی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے فلسطینی حملہ آور کو شہید کردیا۔
اریحا اور جنین کے مختلف مقامات پر فلسطینیوں نے صیہونی آبادکاروں پر پتھروں سے حملہ کیا۔
آپ کا تبصرہ