مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی مشرقی آذربائجان کے دورے پر ہیں۔ دورے کے دوسرے روز انہوں نے تبریز میں ریلوے لائن کے میگا پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ صدر کی موجودگی میں بوستان آباد-تبریز ریلوے لائن کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد ریلوے لائن پر باقاعدہ سروس شروع ہوگئی ہے۔ 44 کلومیٹر لمبی لائن کے فعال ہونے سے تہران اور تبریز کے درمیان سفر کا دورانیہ کم ہوکر آٹھ گھنٹہ ہوجائے گا۔ اس سے پہلے یہ سفر بارہ گھنٹوں میں طے ہوتا تھا۔
اس جدید ریلوے لائن کے آغاز ہونے کے بعد ایران اور یورپ کی درمیان بھی براہ راست رابطہ برقرار ہوگا۔
اس لائن کے ذریعے ایرانی ریلوے لائن کو منخکیوان، یاریواں اور تبلیسی سے ملایا جاسکے گا اس طرح ایران کا رابطہ آذربائجان، ترکی اور آرمینیا سے عملی طور پر ممکن ہوجائے گا۔
آپ کا تبصرہ