مہر نیوز ایجنسی کے مطابق صہیونی دفاعی مبصرین نے ایرانی ہائپر سونک میزائل کو غیر معمولی میزائل قرار دیتے ہوئے ایرانی کی دفاعی طاقت اور حملہ کرنے کی صلاحیت کا اعتراف کیا ہے۔
المیادین نیوز نے منگل کی شام کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کے ہاتھوں فتاح میزائل کی لانچنگ تقریب کے حوالے سے صہیونی مبصرین کا تجزیہ پیش کیا۔ چینل کے مطابق صہیونی مبصر نیر دفوری نے اس میزائل کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اصل پریشانی اس لمحے کے بارے میں ہے جب یہ میزائل زمین کے مدار میں حرکت کرے گا۔۔ اس میزائل کی رفتار کا اندازہ لگانے کے لئے یہ کافی ہے کہ ہم جھیل میں پانی کے اوپر پتھر مارتے ہیں تو پتھر انتہائی تیزی سے حرکت کرتا ہے۔ یہ میزائل اسی رفتار کے ساتھ فضا میں حرکت کرے گا جس کی وجہ سے اس کو مارگرانا مشکل ہوجائے گا۔
دراین اثناء عرب امور کے ماہر صہیونی تجزیہ کار اوہاد حامو نے صہیونی چینل 12 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جھڑپ ہوجائے تو ایرانی میزائل مختلف مقامات سے ہماری طرف برسنا شروع ہوں گے۔ اسرائیل کو اب پتہ چل گیا ہے کہ ایران کے ان دفاعی اقدامات کا مقصد اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے فتاح کو فضا میں مارگرانے کے حوالے سے کہا کہ اس میزائل کو فضا میں تباہ کرنا نہایت سخت بلکہ ناممکن ہے کیونکہ تیز رفتاری اور دور سے کنڑول کرنے کی صلاحیت کے باعث یہ میزائل کسی بھی قسم کے دفاعی سسٹم کی رسائی سے باہر ہوگا۔
صہیونی اخبار معاریو نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کرکے ایران نے اسرائیل کو اپنا پیغام پہنچا دیا ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے ایرانی ہائپر سونک میزائل کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ کوئی بھی دفاعی سسٹم اس میزائل کو روک نہیں سکتا ہے۔
News ID 1917023
آپ کا تبصرہ